Friday, March 29, 2024

رانا ثنا اللہ کی پھر عمران خان کی اہلیہ سے متعلق غیر مہذب گفتگو

رانا ثنا اللہ کی پھر عمران خان  کی اہلیہ سے متعلق غیر مہذب گفتگو
May 17, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے وزیر قانون غیر اخلاقی گفتگو سے باز نہ آئے، عمران خان کی مخالفت میں رانا ثنا اللہ ذاتیات کی حدود پارکرنے لگے ، رانا ثنااللہ نے عمران خان کی اہلیہ سے متعلق غیر مہذب گفتگو کی ۔ وزیر قانون پنجاب نے یہ بھی کہا کہ لوٹا ساز فیکٹریوں سے لوٹے اب پی ٹی آئی میں شامل کرائے جارہے، نوازشریف کیخلاف بینرزلگانے والی سول سوسائٹی کون ہے ۔ رانا ثنا اللہ نے چند روز قبل پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین بارے نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے ، اس بار کپتان کی اہلیہ سے متعلق غیر مہذب گفتگو کرتے رہے۔ عمران خان پر ذاتی حملوں کے بعد رانا ثنا اللہ وفاداریاں بدلنےوالوں پر بھی برس پڑے اور بولے لوٹا ساز فیکٹریوں سے لوٹے اب پی ٹی آئی میں شامل کروائے جارہے ۔ نوازشریف کے خلاف بینرزلگانے والی سول سوسائٹی کون ہے سب کو معلوم ہے ،الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔