Saturday, May 18, 2024

رانا ثنا اللہ کی مشکلات میں اضافہ ، پیر حمید الدین کا 10دسمبر کو جلسہ کرنے کا اعلان

رانا ثنا اللہ کی مشکلات میں اضافہ ، پیر حمید الدین کا 10دسمبر کو جلسہ کرنے کا اعلان
December 6, 2017

فیصل آباد ( 92 نیوز ) رانا ثنا اللہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ۔ پیر حمید الدین سیالوی نے 10 دسمبر کو فیصل آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔
صاحبزادہ غلام نظام الدین کہتے ہیں جلسہ میں مختلف مذہبی شخصیات اور تحریک لبیک کے کارکنوں کو بھی دعوت دی جائیگی ۔ رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کے فیصلے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
صاحبزادہ حامد رضا کہتے ہیں نہ دھرنا دیں گے اور نہ کچھ اور پرامن طورریلی نکالیں گے پھر منتشر ہوجائیں گے۔