Friday, March 29, 2024

رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب اوراسلام آباد پولیس افسران کی شرکت

رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب اوراسلام آباد پولیس افسران کی شرکت
November 22, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پنجاب ہاؤس میں صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہو اہے ۔اجلاس میں آئی جی پنجاب عارف نواز ، سی سی پی او راولپنڈی اور وفاقی پولیس کے حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیض آباد دھرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پنجاب ہاؤس میں رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آئی جی پنجاب،سی پی او راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس حکام نے شرکت کی جبکہ خبر سامنے آتے ہی خدشات کا اظہار بھی کیا گیا ۔
چینل 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اگر کچھ ہوا تو ان کو کہیں پناہ نہیں ملے گئی ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے بھی رانا ثنااللہ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ کہیں وہ ماڈل ٹاؤن سانحے کی تاریخ نہ دہرا دیں ۔
رانا ثنا اللہ کی انٹری کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے ۔ پہلا یہ کہ کہیں وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ نہ کر دیں؟ ۔ دوسرا یہ کہ جب وزیرداخلہ احسن اقبال معاملے کو دیکھ رہے تھے تو ایسے میں رانا ثنا اللہ کے کردار کی کیا ضرورت تھی ؟ ۔ تیسرا یہ کہ رانا ثنا اللہ کی انٹری کے ساتھ ہی حکومت نے خاموشی کیوں اختیار کر لی ؟۔