Thursday, April 25, 2024

رانا ثنا اللہ کو طبی سہولیات نہیں دی جا رہیں،انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی ، شہباز شریف

رانا ثنا اللہ کو طبی سہولیات نہیں دی جا رہیں،انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی ، شہباز شریف
July 3, 2019
 لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا رانا ثنا اللہ کو طبی سہولیات نہیں دی جا رہیں، انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔ شہباز شریف کی رانا ثنا اللہ کے گھر آمد ہوئی ، فیملی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ کے خلاف کیس کو جھوٹا قراردے دیا اور کہا رانا ثنااللہ کو طبی سہولیات نہیں دی جا رہیں، انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا عمران خان کی حکومت طبی اور غذائی معاملات میں غفلت برت رہے ہیں ۔ اس پر تمام حلقے ایکشن لیں۔ میرا باپ جیسا بھائی اور بیٹا گرفتار ہیں۔ رانا ثنا اللہ کو نہ پینے کا پانی دیا جا رہا ہے نہ ہی کھانا۔ رانا ثنا اللہ کی فیملی دن بھر جیل کے باہر کھانا لیے کھڑی رہی۔ جیل اہلکاروں نے کھانا اور پانی لینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا چند سال پہلے رانا ثنا اللہ کے دل کہ سرجری ہوئی۔ رانا ثنا اللہ کی دائیں آنکھ میں مسئلہ ہے بینائی ڈسٹرب ہے۔ رانا ثنا اللہ کو کمر میں بھی تکلیف ہے۔ عمران خان صاحب میں مانتا ہوں آپ میں ہٹلر کے جراثیم موجود ہیں۔ فی الفور مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان رانا ثنا اللہ کو کھانا اور ادویات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا عمران خان کا سارا غصہ مسلم لیگ ن پر ہے۔ اس غصے کی وجہ بجٹ اور مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔ فری ٹرانسپلانٹ اور مفت ادویات بند کر دی گئی ہیں۔ رانا ثناء اللہ کے جیل جانے پر پوری پارٹی انکے خاندان کے ساتھ ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا عمران خان کی بدترین سوچ اور ہتھکنڈے سامنے آ رہے ہیں۔ سب جانتے ہیں یہ بے بنیاد کیس ہے۔ اس سے قبل نیب پوری کوشش کے باوجود کرپشن کا کیس نہ بنا سکا۔ ان کا کہنا تھا رانا ثنا اللہ مضبوط دل و دماغ کے انسان اور بے حد بہادر ہیں۔ دوسری طرف شاہد خاقان عباسی بولے کرپشن کی کہانی چار سال سے چل رہی ہے۔ حکومت کو آئے ایک سال ہو چکا ہے۔ دیکھیں نواز شریف ، شہباز شریف، حمزہ اور سعد رفیق پر کیا الزامات لگائے گئے۔ مسلم لیگ ن کے کسی ایک فرد پر کرپشن کا ایک الزام نہ لگ سکا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا رانا ثناء اللہ نے ضیاء الحق اور مشرف کی آمریت کا سامنا کیا ۔ اب عمران خان کی آمریت کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایف آئی آر پڑھ کر ہنسی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں کوئی ایسا شخص نہیں جو مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں پریشان ہے۔