Friday, April 19, 2024

رانا ثنا اللہ نے جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

رانا ثنا اللہ نے جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
July 10, 2019
لاہور(روزنامہ 92نیوز) پنجاب کے سابق وزیر قانون و مسلم لیگ نواز کے صدر پنجاب رانا ثنااﷲ نے جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ اعلی سرکاری ذرائع نی روزنامہ 92کو بتایا کہ رانا ثنااﷲ نے جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن رولز کے مطابق منشیات ، دہشت گردی کے جرائم میں ملوث عناصر کو بی کلاس کی سہولت فراہم نہیں جاسکتی ۔

وزیراعظم نے  قیدیوں کو اضافی اور اسپیشل سہولیات دینے سے روک دیا

گرمی اور سیل میں حبس کی وجہ سے رانا ثنااﷲ نے جیل میں بی کلاس کی فراہمی یا ائیر کولر کی سہولت فراہم کرنے کے لئے حکومت کو اپنے قریبی افراد کے ذریعہ پیغام بھجوایاہے ۔ اعلی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان کی خواہش کو پورا کرنے میں قانون و رولز رکاوٹ ہیں۔