Tuesday, April 23, 2024

رانا تنویر حسین چین اور جنوبی کوریا کے  دورہ پر روانہ

رانا تنویر حسین چین اور جنوبی کوریا کے  دورہ پر روانہ
October 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین چین اور جنوبی کوریا کے دورے پر روانہ ہو گئے ،دونوں ممالک کی قیادت سے دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے امور پر بات کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کوریا میں دفاعی نمائش ایڈکس 2015 میں شرکت کریں گے جس میں  پہلی بار  پاکستانی جنگی سازو سامان  کی بھی نمائش   کی جائے گی ۔  رانا تنویر جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کریں گے   اس کے بعد وہ چین کا دورہ کریں گے  جہاں ان کی  چینی وزیراعظم سے  بھی ملاقات ہو گی۔ وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق رنا تنویر حسین  چین اور جنوبی کوریا  کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ  دفاعی  تعاون بڑھانے پر بات کریں گے ۔