Friday, April 26, 2024

رافیل نڈال یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

رافیل نڈال یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے
September 7, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) اسپینش  ٹینس اسٹار رافیل نڈال  نے یو ایس اوپن کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، رافیل نڈال  نے سیمی فائنل میں اٹلی کے  مارٹیو بیرٹینی کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی، عالمی نمبر دو رافیل نڈال کا فیصلہ کن معرکے میں روس کے ڈینیئل سے ہو گا۔ اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال  سے  ۔یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل صرف ایک قدم کی دوری پر رہ گیا ، عالمی نمبر دو  نے سیمی فائنل میں اٹلی کے مارٹیو بیرٹینی  کو دھول چٹائی۔ دونوں کھلاڑیوں میں  پہلے سیٹ میں دلچسپ  مقابلہ ہوا دونوں پلیئرز نے سیٹ میں کامیابی  کے  لیے سر توڑ کوشش کی  لیکن ٹائی بریکر پر رافیل نڈال  نے سیٹ جیت کر برتری حاصل کر لی۔ دوسرے سیٹ میں اٹلی کے مارٹیو بیرٹینی  میچ میں واپسی کرنے  میں ناکام رہے اور چھ،چار سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے سیٹ  میں اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھ،ایک سے  کامیابی سمیٹ کر میچ اپنے نام کیا اور فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔