Thursday, April 25, 2024

رافیل نڈال یو ایس اوپن چیمپئن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

رافیل نڈال یو ایس اوپن چیمپئن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
September 3, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز)  یو ایس اوپن  ٹینس کے ٹورنامنٹ میں  اسپین کے رافیل نڈال  نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، اسپینش ٹینس اسٹار نے کروشیا کے مارین چلچ کو شکست دی۔ یو ایس اوپن میں اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں جہاں  اسپین کے رافیل نڈال  نے کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا، رافیل نڈال نے پری کوارٹر فائنل میں کروشیا کے مارین چلچ کو شکست دی ، اسپینش ٹینس اسٹار نے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس میں کامیابی سمیٹ کر میچ اپنے نام کیا۔ ارجنٹائن کے شوارٹزمین نے جرمن کے الیگزنڈر زیورف  کو شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔ دوسری جانب  خواتین کیٹیگری میں دفاعی چیمپئن ناؤمی اوسکا کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا، ناؤمی اوسکا کو سوئٹزر لینڈ کی بینچچ  نے مات دے کر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔ مینز ڈبل کیٹیگری میں مائیک برائن کو امپائر کو ریکٹ دکھانا مہنگا پڑگیا،دس ہزار ڈالر جرمانے کی سزامل گئی۔