Thursday, March 28, 2024

رافیل نڈال کی پروفیشنل ٹینس میں ایک ہزار فتوحات مکمل

رافیل نڈال کی پروفیشنل ٹینس میں ایک ہزار فتوحات مکمل
November 5, 2020

پیرس (92 نیوز) رافیل نڈال نے پروفیشنل ٹینس میں ایک ہزار فتوحات مکمل کر لیں ، اسپینش اسٹار نے پیرس ماسٹرز میں ہم وطن فیلسیانو لوپیز کو ہرا کر ایک ہزارفتوحات مکمل کیں۔

پیرس ماسٹرز میں رافیل نڈال  نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے ہم وطن فیلسیانو لوپیز کو مات دے کر کیرئیر میں ایک ہزار فتوحات مکمل کیں۔

رافیل نڈال کی جیت کا اسکور چار چھ، سات چھ، اور چھ چار رہا ،رافیل نڈال ایک ہزار پروفیشنل میچز جیتنے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔