Friday, April 19, 2024

رافیل نڈال کو مونٹی کارلو اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

رافیل نڈال کو مونٹی کارلو اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست
April 17, 2021

مونٹی کارلو (92 نیوز) مونٹی کارلو اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، کنگ آف کلے رافیل نڈال کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا۔

اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا کوارٹر فائنل میں روس کے آندرے روبلف سے مقابلہ ہوا، روسی کھلاڑی نے پہلا سیٹ جیت کر برتری حاصل کی، رافیل نڈال نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ جیت کر میچ برابر کر دیا۔

تیسرے اورفیصلہ کن سیٹ میں آندرے روبلف نے رافیل نڈال کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور چھ، دو سے سیٹ جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔