Thursday, April 18, 2024

رافیل نڈال ومبلڈن اور ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار

رافیل نڈال ومبلڈن اور ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار
June 17, 2021

میڈرڈ (92 نیوز) عالمی نمبر تین ٹینس اسٹار رافیل نڈال ومبلڈن اور ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار ہوگئے، اُنہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مداحوں کو فیصلے سے آگاہ کیا۔

ہسپانوی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا فرنچ اوپن اورومبلڈن کے درمیان صرف دو ہفتوں کا وقت ہونا میرے لیے ناکافی ہے، میں خود کو اتنے کم وقت میں ومبلڈن کیلئے تیار نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتاہے، میں تین بار اولمپکس میں اپنے ملک اسپین کا پرچم بلند کرچکا ہوں، میں دنیا بھر میں اپنے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں۔ یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا تاہم اپنے کیرئیر کو طول دینے کیلئے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

رافیل نڈال گزشتہ ہفتے فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ کے ہاتھوں ہار گئے تھے۔