Saturday, April 20, 2024

رافیل نڈال نے پانچویں مرتبہ مبادلا اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

رافیل نڈال نے پانچویں مرتبہ مبادلا اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا
December 22, 2019
ابوظہبی (92 نیوز) مبادلا اوپن ٹینس کا ٹائٹل اسپین کے رافیل نڈال نے اپنے نام کر لیا۔ اسپینش ٹینس اسٹار نے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد یونان کے اسٹیفنوس کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے مات دی۔ مبادلا اوپن ٹینس کا تاج اسپین کے رافیل نڈال نے اپنے سر سجا لیا، فیصلہ کن معرکے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد  یونان کے اسٹیفنوس کو شکست دی۔ پہلا سیٹ یونانی ٹینس پلیئر نے سخت مقابلے کے بعد سات، چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں  بھی کانٹے کا مقابلہ ہوا اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے سات، پانچ سے سیٹ جیت کر میچ برابر کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی شائقین کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، دونوں کھلاڑیوں نے جیت کے لیے سر توڑ کوشش کی لیکن اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ٹائی بریکر پر سات، چھ سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔ رافیل نڈال نے مبادلا اوپن ٹینس کا ٹائٹل پانچویں مرتبہ اپنے نام کیا۔