Wednesday, April 24, 2024

رافیل نڈال نے اٹالین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا

رافیل نڈال نے اٹالین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا
September 20, 2020
روم (92 نیوز) اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے اٹالین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا، خواتین کیٹگری میں اسپین کی گاربائن مگوروزا نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ رافیل نڈال نے پری کوارٹر فائنل میں سربیا کے ڈاسن لاجووچ کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی، اسپینش ٹینس اسٹار کی جیت کا اسکور چھ، ایک اور چھ، تین رہا۔ جرمنی کے کوپفر اور ارجنٹائن کے ڈائیگو شوارٹزمین نے بھی کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ  کٹوا لیا، ویمن کیٹگری میں اسپین کی گاربائن مگوروزا اور رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔