Sunday, May 19, 2024

رافیل نڈال سٹٹ گارٹ مرسڈیز کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، مارکوس بگڈاٹس کو سات چھے، چھے سات اور چھے دو سے شکست دی

رافیل نڈال سٹٹ گارٹ مرسڈیز کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، مارکوس بگڈاٹس کو سات چھے، چھے سات اور چھے دو سے شکست دی
June 12, 2015
جرمنی (ویب ڈیسک) ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال مارکوس بگڈاٹس کو شکست دے کر سٹٹ گارٹ مرسڈیز کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ کے گراس کورٹ پر کھیلے جانے والے مرسڈیز کپ کے دوسرے راؤنڈ میں ویمبلڈن چیمپئن شپ کے دو بار کے فاتحہ رافیل نڈال کا مقابلہ سائپرس کے مارکوس بگڈاٹس سے ہوا جس میں رافیل نڈال نے ایک مشکل مقابلے کے بعد حریف کھلاڑی کو سات چھے، چھے سات اور چھے دو سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ رافیل نڈال اور آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک کے درمیان کوارٹر فائنل آج کھیلا جائے گا۔