Saturday, May 18, 2024

رافیل نڈال سٹٹ گارٹ مرسڈیز کپ کے فاتح، نڈال نے فائنل میں وکٹر ٹرائیکی کو سات چھے اور چھے تین سے شکست دی

رافیل نڈال سٹٹ گارٹ مرسڈیز کپ کے فاتح، نڈال نے فائنل میں وکٹر ٹرائیکی کو سات چھے اور چھے تین سے شکست دی
June 15, 2015
جرمنی (ویب ڈیسک) رافیل نڈال نے فائنل میں وکٹر ٹرائیکی کو شکست دے کر سٹٹ گارٹ مرسڈیز کپ جیت لیا ہے۔ جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں مرسڈیز کپ کا فائنل گھاس کے کورٹ پر کھیلا گیا جس میں سپین سے تعلق رکھنے والے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال نے سربیا کے وکٹر ٹرائیکی کو شکست دے کر پانچ سال بعد گراس کورٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نڈال کو فائنل کے پہلے سیٹ میں ٹرائیکی کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم سپینش کھلاڑی نے سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں سربین کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور نڈال نے بآسانی دوسرا سیٹ بھی چھے تین سے جیت لیا۔