Friday, April 19, 2024

رافیل نڈال جرمن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں پابلو کوئے واس کو چھے تین اور چھے دو سے شکست

رافیل نڈال جرمن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں پابلو کوئے واس کو چھے تین اور چھے دو سے شکست
August 1, 2015
جرمنی (ویب ڈیسک) رافیل نڈال یوروگوئے کے پابلو کوئے واس کو شکست دے کر جرمن اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ فیبیو فوگینی نے بھی سپرایٹ مرحلے کا اپنا میچ جیت لیا۔ جرمن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سپرایٹ مرحلے کا میچ سپین سے تعلق رکھنے والے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال اور یوروگوئے کے پابلو کوئے واس کے درمیان کھیلا گیا جس میں سپینش کھلاڑی نے سٹریٹ سیٹس میں پابلو کو آسان مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ نڈال کی کامیابی کا سکور چھے تین اور چھے دو رہا۔ سیمی فائنل میں نڈال کا مقابلہ اٹلی کے سکینڈ سیڈڈ آندرے سیپی سے ہو گا۔ ایک دوسرے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے فیبیو فوگینی برطانیہ کے الجاز بے دینے کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔