Friday, April 26, 2024

رافیل نڈال اور فیبیو فوگینی ہیمبرگ اوپن کے فائنل میں، سیمی فائنل میں اٹلی کے آندرے سیپی کو شکست دی

رافیل نڈال اور فیبیو فوگینی ہیمبرگ اوپن کے فائنل میں، سیمی فائنل میں اٹلی کے آندرے سیپی کو شکست دی
August 2, 2015
ہیمبرگ (ویب ڈیسک) ٹینس اسٹار رافیل نڈال اٹلی کے آندرے سیپی کو شکست دے کر ہیمبرگ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ فیبیو فوگینی سے ہو گا۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے سیمی فائنل میں سپین سے تعلق رکھنے والے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال نے اٹلی کے آندرے سیپی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا کر لی ہے۔ اسی منٹ تک جاری رہنے والے ہیمبرگ اوپن کے سیمی فائنل میں سپینش کھلاڑی نے آسان مقابلے کے بعد چھے ایک اور چھے دو سے کامیابی حاصل کی۔ ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہو گا جس میں رافیل نڈال اور اٹلی کے فیبیو فوگینی آمنے سامنے ہوں گے۔ رافیل نڈال دو بار جبکہ فیبیو فوگینی ایک بار ہیمبرگ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔