Monday, May 13, 2024

رافیل طیاروں پر جشن ، مرکنڈے کاٹجو کی بھارتی حکومت پر تنقید

رافیل طیاروں پر جشن ، مرکنڈے کاٹجو کی بھارتی حکومت پر تنقید
October 9, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) رافیل طیاروں پر جشن منانے پر بھارتی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج  جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہا کہ  بھارتی فوج اسلحے کیلئے دوسرے ممالک کی محتاج ہے، فائٹرجیٹس پر چڑھاوں پر بھارتی وزیردفاع سوشل پر طنز و مزاح کا نشانہ بن گئے۔ فرانس سے رافیل  طیاروں کی خریداری  کے بعد  جونہی جیٹ ملے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوری چڑھاوے چڑھانا شروع کر دیے ،  طیارے پر ہندو مذہبی نعرہ درج کیا ، کاک پٹ کے سامنے ناریل اور ٹائروں کے آگے دو لیموں رکھ دیے ۔ راج ناتھ سنگھ کے اقدام پر بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ رافیل طیاروں پر جشن منانے سے حقیقت نہیں بدلتی، بھارتی فوج جعلی ہے جو نہ صرف اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے بلکہ جنگ کی صورت میں بھی صرف چند ہفتے ہی لڑسکتی ہے۔ https://twitter.com/7rick37/status/1181791132998672384?s=20 دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی راج ناتھ سنگھ کو خوب طنز و مزاح کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارتی صارفین تک انہیں نہیں چھوڑ رہے۔ ایک صارف نے مشورہ دیا کہ اگر زندگی میں کبھی لیموں ملیں تو انہیں یوں ضائع نہ کیا جائے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ بھارت نے ملک بچانے کیلئے فائٹر جیٹ لیے اور انہیں بچانے کیلئے اسے لیموں لینا پڑگئے۔ https://twitter.com/arrya19661275/status/1181803115995189249?s=20 ایک اور صارف نے لکھا کہ بھارتی طیاروں کی آمد کیساتھ ہی پوجا پاٹھ کیسا، بھارت تو ایک سیکولر ملک ہے نہ ۔