Thursday, May 9, 2024

راشدہ طلیب نے فلسطین ایشو پر اسرائیل کا ساتھ دینے پر امریکی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

راشدہ طلیب نے فلسطین ایشو پر اسرائیل کا ساتھ دینے پر امریکی حکومت کو آئینہ دکھا دیا
May 14, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ڈیمو کریٹ مسلم خاتون رکن کانگریس راشدہ طلیب نے ریاست کی دوغلی پالیسیوں اور دہشت گرد ریاست اسرائیل کا ساتھ دینے پر امریکی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔

فلسطین میں اسرائیل کی بد ترین ریاستی دہشت گردی کی امریکی کانگریس میں بھی گونج، امریکی ڈیمو کریٹ مسلم خاتون رکن کانگریس راشدہ طلیب نے دہشت گرد ریاست اسرائیل کا ساتھ دینے پر امریکی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔

راشدہ طلیب نے کہا کہ فلسطینی بھی انسان ہیں، انہیں بھی خواب دیکھنے کی اجازت ہے۔ اُنہوں نے غزہ کی ایک ماں کی تحریر کو پڑھ کر سنایا۔ دلخراش تحریر پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، سسکیاں لے کر رو دیں۔ ایک ماں کی آہ و زاری بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کو اپنے بیڈروم میں سلاتی ہے تاکہ مریں تو ایک ساتھ مریں۔

کانگریس کی ایک اور مسلمان رکن الہان عُمر نے فلسطین پر اسرائیلی حملے کو جنگی جرم قرار دیا۔