Wednesday, April 24, 2024

راشد نسیم نے بھارت سے مزید دو عالمی ریکارڈ چھین لئے

راشد نسیم نے بھارت سے مزید دو عالمی ریکارڈ چھین لئے
August 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے نوجوان  راشد نسیم نے بھارت سے مزید دو عالمی ریکارڈ چھین کر اپنا نام  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ درج کرا دیا ، ریکارڈز بھی مظلوم کشمیریوں کے نام کر دیے ۔ کراچی  کا مارشل آرٹس پلئیر  بھارتی ریکارڈز کا دشمن بن گیا ، ایک ہی دن میں بھارت سے دو عالمی ریکارڈ چھین لئے جب کہ مجموعی طورپر ایک ہی دن میں تین عالمی ریکارڈز  قائم کئے ۔ راشد نے  بھارت سے پہلا ریکارڈ کہنی کے وار سے ایک منٹ میں 234 اخروٹ توڑ کر چھینا ،   اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی پربھاکر ریڈی کے پاس تھا جس نے ایک منٹ میں 229 اخروٹ توڑے تھے۔ [caption id="attachment_237858" align="alignnone" width="500"]راشد نسیم ‏ بھارت ‏ عالمی ریکارڈ ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ‏ مارشل آرٹس ‏ ‏234 اخروٹ ‏ ‏229 اخروٹ ‏ ککنگ پیڈ ‏ اشریتا فرمان ‏ ‏50 یارڈ اسٹیک ‏ راشد نسیم نے بھارت سے مزید دو عالمی ریکارڈ چھین لئے ‏[/caption] راشد نسیم نے بھارت سے دوسرا ریکارڈ  ایک منٹ میں ککنگ پیڈ پر 114 مرتبہ گھٹنے کے وار کر کے چھینا ،   سابقہ ریکارڈ بھارتی  پربھاکر ریڈی نے ٹارگٹ پر 97 وار کرتے ہوئے بنایا تھا ۔ [caption id="attachment_237859" align="alignnone" width="500"]راشد نسیم ‏ بھارت ‏ عالمی ریکارڈ ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ‏ مارشل آرٹس ‏ ‏234 اخروٹ ‏ ‏229 اخروٹ ‏ ککنگ پیڈ ‏ اشریتا فرمان ‏ ‏50 یارڈ اسٹیک ‏ راشد نسیم نے بھارت سے مزید دو عالمی ریکارڈ چھین لئے ‏[/caption] راشد مجموعی طور پر 41 گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ بنا چکے ہیں ،  جن میں 15 ریکارڈ بھارت کے توڑے ،  نوجوان نے اپنے ریکارڈز کشمیری بھائوں کے نام کر دیے ۔ راشد کا تیسرا ریکارڈ امریکی مارشل آرٹس پلئیر اشریتا فرمان کا 50 یارڈ اسٹیک توڑنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ، محمد راشد نے 64 یارڈ اسٹیک توڑ کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ [caption id="attachment_237860" align="alignnone" width="500"]راشد نسیم ‏ بھارت ‏ عالمی ریکارڈ ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ‏ مارشل آرٹس ‏ ‏234 اخروٹ ‏ ‏229 اخروٹ ‏ ککنگ پیڈ ‏ اشریتا فرمان ‏ ‏50 یارڈ اسٹیک ‏ راشد نسیم نے بھارت سے مزید دو عالمی ریکارڈ چھین لئے ‏[/caption]