Thursday, April 25, 2024

راستے کھلتے ہی کراچی سے اندرون ملک تیل کی سپلائی شروع

راستے کھلتے ہی کراچی سے اندرون ملک تیل کی سپلائی شروع
November 27, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) راستے کھلتے ہی کراچی سے اندرون ملک تیل کی سپلائی شروع ہو گئی ۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے سہراب گوٹھ سے سپر ہائی وے پر کھڑے ٹینکرز کی روانگی کا آغاز ہو گیا۔
دھرنوں کے باعث سپلائی اتوار سے متاثر تھی ۔ لاہور میں بیشتر پٹرول پمپ اب بھی بند ہیں ۔ شہری پریشانی سے دوچار ہیں ۔علامہ اقبال ایئرپورٹ پر طیاروں کیلئے بھی ایندھن کم پڑ گیا۔