Saturday, April 20, 2024

راستے نہ کھولے تو ذمہ دار وزیراعظم‘ وزیرداخلہ ہونگے : پرویز خٹک

راستے نہ کھولے تو ذمہ دار وزیراعظم‘ وزیرداخلہ ہونگے : پرویز خٹک
October 31, 2016
صوابی (92نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شہراقتدار کی طرف سفر کا آغاز کر دیا۔ وہ آج صوابی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے موجود تھی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر راستے نہ کھولے گئے تو ذمہ دار وزیراعظم اور وزیرداخلہ ہونگے۔ کرپشن کیخلاف تحریک کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا رکاوٹوں کے باوجود اسلام آباد پہنچیں گے اور بنی گالا کا محاصرہ ختم کرائیں گے۔ خطاب کے دوران ایک موقع پر سٹیج گر پڑا جس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا لڑکھڑا گئے مگر جلد ہی سنبھل گئے۔