Friday, April 19, 2024

راس ٹیلر سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے کیویز کھلاڑی بن گئے

راس ٹیلر سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے کیویز کھلاڑی بن گئے
December 26, 2020

ماؤنٹ منگنوئی (92 نیوز) راس ٹیلر نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔

راس ٹیلر نے ڈینیئل ویٹوری کا سب سے زیادہ 437 میچ کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان کیخلاف ماؤنٹ منگنوئی میں جاری ٹیسٹ راس ٹیلر کا 438 واں میچ ہے۔

راس ٹیلر 103 ٹیسٹ، 232 ون ڈے، 102 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے تمام فارمیٹس میں مجموعی طورپر 17700 سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔