Monday, September 16, 2024

راحیل شریف کو حکومت پاکستان نے این او سی جاری نہیں کیا : خواجہ آصف

راحیل شریف کو حکومت پاکستان نے این او سی جاری نہیں کیا : خواجہ آصف
April 6, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کبھی ہاں اور کبھی ناں سے کئی سوالات کھڑے ہوگئے ۔ خواجہ آصف کبھی کہتے ہیں سابق آرمی چیف کو اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کا سربراہ بننے کے لئے این او سی جاری کر دیا تو کبھی کہتے ہیں این او سی جاری نہیں کیا گیا ۔ کبھی ہاں تو کبھی ناں۔ جی ہاں یہ وہ بات ہے جو ہمارے وزیردفاع آج کل کر رہے ہیں کبھی کہتے ہیں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کا سربراہ بننے کے لئے این او سی دے دیا تو کبھی بالکل ہی نا کر دیتے ہیں چار اپریل کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے این او سی دینے کا اعلان کیا جبکہ نائیٹی ٹو نیوز کے پروگرام نائیٹی ٹو ایٹ ایٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ راحیل شریف کو حکومت پاکستان نے این او سی جاری نہیں کیا خواجہ آصف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کی ملاقات پر بھی خوب بولے اور کہا کہ ہر ملاقات سازش نہیں ہوتی پروگرام میں خواجہ آصف نے پھر اپریل میں ہی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی بات کی خواجہ آصف کے متضادات بیانات کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور سوچنے پر مجبور ہے کہ ان کی کونسی بات پر یقین کیا جائے اور کونسی پر نہ کیا جائے۔