Tuesday, May 7, 2024

راحت فتح علی کا کنسرٹ منسوخ ہونے کا خدشہ‘ جنونی ہندوﺅں نے پوسٹر پھاڑ دیے

راحت فتح علی کا کنسرٹ منسوخ ہونے کا خدشہ‘ جنونی ہندوﺅں نے پوسٹر پھاڑ دیے
April 25, 2016
لاہور (92نیوز) فن اور فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر یہ بات بھارت میں انتہا پسندوں کی سمجھ میں نہیں آتی۔ پہلے پاکستانی لیجنڈ گلوکار غلام علی کا کنسرٹ منسوخ ہوا اور اب راحت فتح علی خان کا تیس اپریل کو احمد آباد میں ہونے والا کنسرٹ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہاپسند اتنے منہ زور ہو گئے ہیں کہ مودی حکومت کا ان پر کوئی کنٹرول نہیں۔ مہمان اور فن کار بھی بھارت میں غیرمحفوظ ہو گئے۔ احمد آباد میں ہونے والے راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کے پوسٹر شیوسینا کے غنڈوں نے پھاڑنے شروع کردیے۔ بھارت میں پاکستان کے گلوکاروں کے بے شمار مداح ہیں مگر یہ بات مودی حکومت کو کون سمجھائے جو کسی بھی پاکستانی گلوکار کے بھارت میں کنسرٹ سے قبل انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیتی ہے۔ رواں ماہ یہ دوسری بار ہوا ہے جب کسی پاکستانی گلوکار کو بھارت میں انتہاپسندی کا نشانہ بنایا گیا۔ لیجنڈ گلوکار غلام علی کے کنسرٹ منسوخ ہونے کے بعد اب راحت فتح علی خان کا 30 اپریل کو ہونے والا کنسرٹ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔