Wednesday, May 8, 2024

راحت فتح علی خان کی ورجینیا کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس

راحت فتح علی خان کی ورجینیا کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس
October 22, 2019
ورجینیا (92 نیوز) امریکی ریاست ورجینیا میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے کنسرٹ میں شاندار پر فارمنس سے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے ورجینیا میں ہونیوالے کنسرٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ فیئرفیکس کی فضا پاکستانی گانوں سے گونج اٹھی،ایگل بنک ارینہ میں راحت فتح علی خان نے خوب آواز کا جادو جگایا۔ راحت فتح علی خان نے صرف اپنے گانوں پر پرفارم ہی نہیں کیا، اس کے ساتھ ہی انھوں نے اپنے چچا اور استاد مرحوم نصرت فتح علی خان کو بھی ان کے گائے گانوں کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔