Friday, April 26, 2024

راجہ پرویز اشرف کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر بنانے کا فیصلہ

راجہ پرویز اشرف کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر بنانے کا فیصلہ
August 27, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

راجہ پرویز اشرف کو پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیم نو اور سینئر رہنماؤں سے رابطوں کا ٹاسک مل گیا۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ ماہ پنجاب کا دورہ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری دورہ پنجاب میں ہم خیال سیاستدانوں سے بھی ملاقات کرینگے۔ راجہ پرویز اشرف کی تقرری کا اعلامیہ جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔