Friday, May 17, 2024

راجہ پرویز اشرف پر ریشما اور گلف پاور پراجیکٹ پر فرد جرم عائد

راجہ پرویز اشرف پر ریشما اور گلف پاور پراجیکٹ پر فرد جرم عائد
July 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف پر ریشما اور گلف پاور پراجیکٹ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ احتساب میں نندی پور پاور پراجیکٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریشماں اور گلف پاور پراجیکٹ میں ان پر فرد جرم عائد کر دی۔ راجہ پرویز اشرف نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ دوران سماعت گواہ ایم ڈی پیپکو طاہر جمال نے عدالت سے مزید وقت کی استدعا کی اور کہا کہ مجھے تیاری کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔ عدالت نے گواہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر ‏دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر راجا پرویز اشرف کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے بلال بھٹو کو مہمند ایجنسی میں جلسے کی اجازت نہیں ملنے کے حوالے سے کہا کہ الیکشن ہو رہے ہیں لیکن یہ کیا معاملات ہیں ، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ سابق وزیراعظم نے نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان اور  جسٹس ریاض کی بریت کی درخواست منظور جبکہ اپنی درخواست مسترد ہونے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔