Friday, April 26, 2024

راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضاگیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا  

راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضاگیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا  
May 6, 2016
اسلام آباد(92نیوز)نیب نےقومی خزانہ لوٹنے والوں کےخلاف گھیرا  تنگ کرنا شروع کردیا، بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث  پیپلزپارٹی کےدوسابق وزرائےاعظم کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  میں شامل کرکے ان کے بیرون ملک سفرپرپابندی لگادی گئی۔ راجہ پرویز اشرف اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف متعدد مقدمات  عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے وزرات داخلہ کو درخواست دی گئی تھی کہ دونوں سابق وزرا اعظم کے خلاف کرپشن کے متعدد ریفرنسز احتساب عدالتوں مین زیر سماعت ہیں جبکہ بدعنوانی کی کئی شکایات کی انکوائریاں بھی جاری ہیں ۔ اگر دونوں سابق وزرا اعطم بیرون ملک چلے گئے تو پھر ان کے خلاف مقدمات التوا کا شکار ہوجائیں گے  وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی درخواست کا بغور جائزہ لینےکے بعد پالیسی کو مد نظر رکھ کر یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں جس سے تما م ایئر پورٹس، ایف آئی اے امیگریشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  مقدمات کے فیصلے تک دونوں شخصیات کے نام ای سی ایل میں موجود رہیں گے دوسری جانب راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی نے اس اقدام کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔