Friday, May 10, 2024

راجہ فاروق حیدر کا مظفرآباد میں شیخ زید اسپتال کا دورہ

راجہ فاروق حیدر کا مظفرآباد میں شیخ زید اسپتال کا دورہ
October 14, 2019
مظفرآباد (92 نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا مظفرآباد میں شیخ زید اسپتال کا دورہ کیا، کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمیوں کی عیادت کی اور امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے زخمیوں کو یقین دلایا کہ ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ حکومت زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرے گی یہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ راجہ فاروق حیدر انہوں نے کہا کہ بھارت آئے روز کنٹرول لائن پر سویلین آبادی پر فائرنگ کر رہاہے، بھارتی فوج جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے مگر پاک فوج دوسری طرف سویلین آبادی پر فائرنگ نہیں کرتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے حوصلے بلند ہیں، بھارتی  جارحیت سے پہلے ڈرے ہیں نہ اب خوفزدہ ہوں گے۔