Sunday, September 8, 2024

راجہ عامر زمان کی شکست کا ذمہ دار تحریک انصاف کا قبضہ مافیا ہے: جسٹس (ر) وجیہہ الدین

راجہ عامر زمان کی شکست کا ذمہ دار تحریک انصاف کا قبضہ مافیا ہے: جسٹس (ر) وجیہہ الدین
August 17, 2015
لاہور (92نیوز) جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے ہری پور میں راجہ عامر زمان کی ہار کو پاکستان تحریک انصاف کی شکست قرار دیدیا۔ 92 نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جسٹس وجیہہ الدین نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں عامر زمان کی جیت بھی تحریک انصاف کی فتح تھی۔ ہری پور انتخابات میں شکست تحریک انصاف کا ذمہ دار تحریک انصاف کا قبضہ مافیا گروپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں لوگوں نے سونامی کے نعرے پر ووٹ دیئے۔ اگر تحریک انصاف میں جمہوریت نہ آئی تو گراف مزید نیچے آجائے گا۔ وقت آگیا ہے کہ نظریاتی ورکر آگے آئیں اور تحریک انصاف کو قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں۔