Friday, March 29, 2024

راجہ ظفرالحق کمیٹی رپورٹ ، زاہد حامد کو متنازع ترمیم کا ذمہ دار ٹھرایا گیا

راجہ ظفرالحق کمیٹی رپورٹ ، زاہد حامد کو متنازع ترمیم کا ذمہ دار ٹھرایا گیا
July 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں متنازع تبدیلی پر راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ رپورٹ میں سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کو متنازع ترمیم کا ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ زاہد حامد نے متنازعہ ترمیم کمیٹی اراکین سے چھپائی۔ زاہد حامد نے قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ کے اہلکار کو متنازعہ ترمیم کمیٹی اراکین کو دکھانے سے منع کیا جس کے باعث کمیٹی اراکین ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم سے بے خبر رہے۔ زاہد حامد نے بطور کنوینئر تسلیم کیا کہ ڈرافٹ چیک کرنا اس کی ذمہ داری تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ میں کہہ چکی ہے ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم سوچا سمجھا منصوبہ تھا، عدالت نے راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ سینیٹ میں حلف نامے کے حوالے سے قراداد کی پی ٹی آئی اور پی پی پی مخالفت کر چکے ہیں۔