Thursday, April 25, 2024

راجہ بشارت کے بھانجے کو قتل کرنیوالے تین ملزم کراچی سے اسلام آباد منتقل

راجہ بشارت کے بھانجے کو قتل کرنیوالے تین ملزم کراچی سے اسلام آباد منتقل
December 11, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) راجہ شعیب قتل کیس کے مرکزی ملزم اسد لمبردار کو دو ساتھیوں سمیت کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزموں نے پانچ دسمبر کو سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھانجے کو قتل کر دیا تھا۔ راولپنڈی میں قتل کی واردات کے بعد ملزم کراچی فرار ہو گئے تھے جس پر پولیس نے بدھ کو کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا تھا۔ کراچی سے اسلام آباد منتقل کئے جانے والے ملزم میں اسد لمبردار، عمر مظہر اور عادل رحمان شامل ہیں۔ ملزمان کو قومی ایئرلائن کی پرواز تین سو بہتر کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا جنہیں ایئرپورٹ پر ایس ایس پی آپریشن ملک کرامت کے حوالے کیا گیا۔ قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم اسد لمبردار بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا یونین کونسل دھمیال سے چیئرمین کا امیدوار بھی تھا۔