Tuesday, May 7, 2024

راجن پور ، گورنمنٹ پرائمری اسکول میانی محمود میں سہولیات کا فقدان

راجن پور ، گورنمنٹ پرائمری اسکول میانی محمود میں سہولیات کا فقدان
November 10, 2018
راجن پور ( 92 نیوز ) پنجاب حکومت کا پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ کسی کام نہ آیا ،   راجن پور کے نواحی علاقہ میں 1923 میں قائم کیا گیا سکول آج بھی کلاس روم اور مناسب فرنیچر سے محروم ہے۔ گورنمنٹ پرائمری سکول میانی محمود کے طلباء و طالبات درخت کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔  سکول کا 1970 میں تعمیر ہونے والا اکلوتا کلاس روم  2010 کے سیلاب میں بہہ گیا تھا۔ اُس وقت سے اب تک پنجاب حکومت کی طرف سے اس سکول پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث   سردی ہو یا گرمی، بچے اور بچیاں سکول کے احاطہ میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔ اسکول کے بچوں نے کتب  ہاتھ میں لئے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ افسران سے مناسب فرنیچر اور کلاس رومز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔