Sunday, September 8, 2024

راجن پور: پولیس نے آپریشن کر کے اغوا کئے گئے پولیس اہلکار بازیاب کرا لئے

راجن پور: پولیس نے آپریشن کر کے اغوا کئے گئے پولیس اہلکار بازیاب کرا لئے
August 21, 2017

راجن پور (92 نیوز) پنجاب پولیس نے راجن پور میں کچے کے علاقے میں آپریشن کر کے گزشتہ روز اغوا کئے گئے سات پولیس اہلکار بازیاب کرا لئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں کی بازیابی کیلئے فوری آپریشن شروع کیا گیا جو رات بھر جاری رہا جبکہ ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

لیکن ذرائع کہتے ہیں کہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی ڈاکوؤں کےساتھیوں کی رہائی اور شرائط  ماننے سےممکن ہو سکی جس میں مقامی بااثر نے اہم کردار ادا کیا۔

اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن کے دوران کسی ڈاکو یا پولیس اہلکار کے زخمی نہ ہونے سے آپریشن پر سوال اٹھنے لگے ہیں اور اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ اہلکاروں کی بازیابی ڈاکوؤں کی شرائط ماننے سے ہوئی ہو گی۔

بازیاب کرائے گئے اہلکاروں میں علی، جمشید، صفدر حسین، محمد شاکر، نعمان اور صادق حسین شامل ہیں۔