Saturday, May 18, 2024

راجن پور ،پسند کی شادی کے تنازعہ پر فائرنگ ، خاتون اور بچے سمیت تین افراد ہلاک

راجن پور ،پسند کی شادی کے تنازعہ پر فائرنگ ، خاتون اور بچے سمیت تین افراد ہلاک
March 26, 2019

راجن پور ( 92 نیوز ) راجن پور میں پسند کی شادی کے تنازعہ پر فائرنگ سے  خاتون سمیت تین افراد ہلاک  جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔

راجن پور  کے نواحی علاقہ بستی لاکھا کے قریب مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی ،گروپوں میں تصادم سے فرزانہ اور اس کا ڈیڑھ سالہ بچہ نوید موقع پر جاں بحق اور 4افراد زخمی ہو گئے۔

اہلخانہ کی جانب سے فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ۔

ڈی ایس پی مجاہد برمانی  کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا ۔

مقتولہ فرزانہ نے دو سال قبل مجید نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی،جس پر لڑکے کی برادری نے خاتون کے گھر پر حملہ کیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار  ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔