Thursday, April 18, 2024

راجن پور میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، 3 دہشت گرد گرفتار

راجن پور میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، 3 دہشت گرد گرفتار
March 25, 2020
 راجن پور (92 نیوز) راجن پور میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ روجھان سے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیئے جن سے 2 ریموٹ کنٹرول بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ بی ڈی ایس راجن پور کے مطابق بم 3 سے 5 کلو کے درمیان تھے۔ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل ٹیم نے دونوں بم کو ناکارہ بنا دیا ۔ انہوں نے کہا سیکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ دہشت گرد بم کو اہم مقامات پر لگانے جارہے تھے۔