Thursday, May 2, 2024

راجن پور سے اطہر گور چانی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

راجن پور سے اطہر گور چانی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان
June 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے باغی اراکین میں اضافہ ہونے لگا۔ چودھری نثار اور زعیم قادری کے بعد جھنگ سے شیخ وقاص اکرم اور راجن پور سے اطہر گورچانی نے بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ن لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا۔ این اے 115 سے امیدوار شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ انہوں نے شہبازشریف کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پارٹی ٹکٹ نہیں چاہئیے، وہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ دوسری طرف پی پی 294 راجن پور سے اطہر گورچانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہیں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہیں چاہئیے۔ جھنگ سے تین قومی اور سات صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے صرف ایک پی پی 129 شورکوٹ سے سابق ایم پی اے خالد غنی نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔