Monday, May 6, 2024

راجن پور : سکیورٹی فورسز کا جاری آپریشن ختم‘ ڈاکوﺅں کے مورچے تباہ‘ علاقہ کلیئر

راجن پور : سکیورٹی فورسز کا جاری آپریشن ختم‘ ڈاکوﺅں کے مورچے تباہ‘ علاقہ کلیئر
April 25, 2016
رحیم یار خان (92نیوز) رحیم یارخان اور راجن پور کے کچہ میں جاری آپریشن میں فورسز نے کچہ جمال اور کچی مورو کے علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ ستائیس دن سے جاری آپریشن میں پاک فوج کے سامنے غلام رسول عرف چھوٹو نے ہتھیار پھینکے اور 24 اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی بھی ممکن ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کچہ میں ڈاکوو¿ں کے خلاف آپریشن شروع کیا توناقص حکمت عملی کے باعث 7 اہلکار شہید ،8 زخمی اور 24 اہلکاروں کو ڈاکوﺅں نے یرغمال بنا لیا۔ چھوٹو گینگ کچہ جمال اور کچی مورو کے جزیروں میں گھنے جنگلات میں مورچہ زن تھے اور اپنے مورچوں کو جھاڑیوں کی مدد سے کیموفلاج بنا رکھا تھا۔ پاک فوج نے آپریشن کی کمان سنبھالی تو چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو اور اس کے ساتھی مقابلہ نہ کرسکے اور ہتھیار ڈال دیے۔ 24 مغوی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی ہی پاک فوج کا اولین ٹارگٹ تھا جو پورا ہوا۔ آپریشن کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں نے کاروائی میں حصہ لیا۔ کچہ جمال اور کچی مورو میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوو¿ں کے مورچے تباہ کر دیے ہیں اور کمین گاہوں کو آگ لگادی ہے۔ اسنیپ چیکنگ کے بعد علاقہ کو کلیئر کردیا گیاہے۔ دوسرے اضلاع سے آنے والی ایلیٹ فورسز کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔