Saturday, September 7, 2024

راجن پور : رینجرز نے بلوچستان اور پنجاب کے سنگم پر غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بنادی

راجن پور : رینجرز نے بلوچستان اور پنجاب کے سنگم پر غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بنادی
August 11, 2015
راجن پور(92نیوز)رینجرز نے راجن پور میں پنجاب ، بلوچستان کے سنگم پر غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے تین افراد اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت گرفتار کر لیے ۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز نے بلوچستان اور پنجاب کے سنگم پر واقع علاقہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بلوچستان نمبر کی جیپ سے بھاری اسلحہ برآمد کر کے تین افراد کو حراست میں لیکر گاڑی قبضہ میں لے لی ہے ۔ رینجرز کی کارروائی میں برآمد ہونے والے اسلحہ میں روسی و امریکن ساخت کی سب مشین گنیں ، رائفلیں ، ڈھیروں مشین گن کی گولیاں بھی شامل ہیں ۔ رینجرز نے زیر حراست ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق زیر حراست ملزمان مہلک ہتھیار شدت پسند عناصر کو مہیا ء کرتے تھے ۔ غیر قانونی اسلحہ کی کوشش ناکام بنانے پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرزز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے راجن پور رینجرز کے افسران و جوانوں کو شاباش دی ہے ۔