Friday, April 19, 2024

راجن پور، روجھان میں پہلی جیپ ریلی کا انعقاد

راجن پور، روجھان میں پہلی جیپ ریلی کا انعقاد
October 1, 2018
راجن پور( 92 نیوز ) راجن پور کی تحصیل روجھان میں پہلی جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں11 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ڈرائیور بیورغ خان مزاری نے 60 کلومیٹر کا فاصلہ 36منٹ 40سیکنڈ میں طے کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ  پہلی جیپ ریلی  کا انعقاد خوش آئند ہے  اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ایسے ایونٹ منعقد ہوتے رہیں گے ۔