Monday, September 16, 2024

راجرز کپ : نوواک جاکووچ اور اینڈی مرے فائنل کھیلیں گے، سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست

راجرز کپ : نوواک جاکووچ اور اینڈی مرے فائنل کھیلیں گے، سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست
August 16, 2015
مونٹریال (ویب ڈیسک) مونٹریال میں جاری ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ راجرز کپ کے سیمی فائنلز کا فیصلہ ہو گیا۔ اینڈی مرے اور نوواک جاکووچ نے اپنے میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ خواتین کے مقابلے میں سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جاکووچ نے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کے جیرمی شارڈی کو شکست دی۔ ان کا سکور چھے چار اور چھے چار رہا۔ فائنل میں وہ برطانیہ کے اینڈی مرے کا سامنا کریں گے جنہوں نے جاپان کے کائی نیشی کوری کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔ خواتین کے مقابلوں میں سوئٹزرلینڈ کے بلینڈا اور رومانیہ کی سمونا نے فائنل میں جگہ بنائی۔ بلینڈا نے امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کو تین چھے، سات پانچ اور چھے چار سے شکست دی۔ رومانیہ کی سمونا نے اٹلی کی سارا ایرانی کو چھے چار اور چھے چار سے ہرایا۔