Thursday, April 18, 2024

راجر فیڈرر نے ہالے اوپن ٹینس کا تاج اپنے سر سجا لیا

راجر فیڈرر نے ہالے اوپن ٹینس کا تاج اپنے سر سجا لیا
June 24, 2019
ہالے ( 92 نیوز) سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے ہالے اوپن ٹینس  کا  تاج اپنے سر سجا لیا ، راجر فیڈرر  نے فائنل میں  بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن  کے  ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ سوئس ٹینس  اسٹار نے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس سے مات دی ،پہلے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا اور دونوں کھلاڑیوں نے جیت کے لیے سر توڑ کوشش کی  لیکن ٹائی بریکر پر  فیڈرر نے کامیابی سمیٹی۔ دوسرے سیٹ میں ڈیوڈ گوفن بجھے بجھے دکھائی دیے اور سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈررنے  چھ ،ایک سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کیا۔ سوئس ٹینس اسٹار نے دسویں بار ہالے اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔