Friday, April 19, 2024

راجر فیڈرر نے قطر اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

راجر فیڈرر نے قطر اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
March 11, 2021

دوحہ (92 نیوز) سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی 14 ماہ بعد کورٹ میں فاتحانہ واپسی ہو گئی۔ راجر فیڈرر نے قطر اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

سوئٹزر لینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے 14 ماہ بعد کورٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے برطانیہ کے ڈین ایونز کو شکست دی ۔ سوئس ٹینس اسٹار نے حریف کھلاڑی کو ایک  کے مقابلے میں دو سیٹس  سے مات دی ۔

ایک دوسرے میچ میں آسٹریا کے ڈومنیک تھیم نے رشین حریف کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔