Wednesday, May 8, 2024

راجر فیڈرر نے دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

راجر فیڈرر نے دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
March 2, 2019
 دبئی (92 نیوز) راجر فیڈرر اور اسٹفنوس نے دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے  ٹائٹلز کی سنچری مکمل کرنے پر نظریں جما لیں۔ دبئی ٹینس چیمپئن شپ میں اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں۔ سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر  اور یونان کے اسٹفنوس نے میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں فیڈرر نے کروشیا کے بوربا کورک کو شکست دی۔ 67 منٹ جاری رہنے والے میچ میں فیڈرر نے مخالف کھلاڑی کو پوائنٹس اسکور کرنے کے زیادہ مواقع نہیں دیے اور میچ چھ دو اور چھ دو سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں یونان کے اسٹفنوس نے فرانس کے مونفل کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ اسٹفنوس کی جیت کا اسکور چار چھ،سات چھ اور سات چھ رہا۔ فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ اسٹفنوس سے ہوگا۔ 20 گرینڈ سلیم GRAND SLAMجیتنے والے  راجر فیڈرر دبئی چیمپئن شپ  کا فائنل اپنے نام کر لیتے ہیں تو  وہ ٹائٹلز کی سنچری مکمل کر لیں گے۔