Thursday, April 25, 2024

راجر فیڈرر نے آٹھویں بار ہالے اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

راجر فیڈرر نے آٹھویں بار ہالے اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
June 21, 2015
ہالے(92نیوز)راجر فیڈرر آٹھویں بار ہالے اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ قائم کر دیا، ایونٹ کے فائنل میں اٹلی کے اینڈریس سیپی کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرر نے آٹھویں بار  ہالے اوپن جیت کر اپنا ہی ریکارڈ بہتر کیا، فائنل میں  فیڈرر نے اطالوی حریف کو سات چھے اور چھے چار سے ہرایا۔ سترہ گرینڈ سلامز کے فاتح کا رواں سال  میں یہ چوتھا ٹائٹل ہے، اس سے قبل وہ استنبول، دبئی اور برسبین کی ٹرافیز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ ہالے ٹورنامنٹ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن کی تیاری کے لیے وارم اپ کے طور پر کھیلا جاتا ہے اور  اس فتح سے فیڈرر نے انتیس جون سے شروع ہونے والا گرینڈ سلام جیتنے کے خواہش مند کھلاڑیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔