Friday, March 29, 2024

راجر فیڈرر ایک سال میں زیادہ کمائی کرنیوالے کھلاڑی بن گئے

راجر فیڈرر ایک سال میں زیادہ کمائی کرنیوالے کھلاڑی بن گئے
May 30, 2020
نیویارک (92 نیوز) ایک سال کے دوران سب سے زیادہ دولت کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی، سویٹزرلینڈ کے اسٹار ٹینس پلئیر راجر فیڈرر پرتگال کےفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔ کس کھلاڑی نے کتنا کمایا، فوربز میگزین نے دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ سویٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، سوئس ٹینس اسٹار سال میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ ٹینس میں مردوں کے ریکارڈ 20 گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹلز کے مالک راجر فیڈرر نے سال میں دس کروڑ 63 لاکھ ڈالر کمائے۔ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ارجنٹائن کے لیونل میسی دس کروڑ 40 لاکھ ڈالر بٹور سکے، چوتھے نمبر پر برازیل کے فٹبالر نیمار کے حصے میں نو کروڑ 55لاکھ ڈالر آئے۔ امریکی باسکٹ بال کھلاڑی مہنگے ترین کھلاڑیوں میں پانچویں نمبر پر رہتے ہوئے آٹھ کروڑ 82 لاکھ ڈالر کمائی کے حقدار ٹھہرے۔ خواتین کی فہرست میں جاپان کی ناؤمی اوساکا تین کروڑ 74 لاکھ ڈالر کما کر سرفہرست رہیں۔ امریکا کی سرینا ولیمز تین کروڑ چھ لاکھ ڈالر سے دوسری مہنگی ترین کھلاڑی رہیں۔