Saturday, May 18, 2024

راجر فیڈرر اور کائی نیشکوری پیرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

راجر فیڈرر اور کائی نیشکوری پیرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
November 2, 2018
پیرس (92 نیوز) سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور جاپان کے کائی نیشکوری  پیرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ سوئس اسٹار نے  اٹلی کے فوگنیی کیخلاف میدان مارا۔ کائی نیشکوری نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کے خواب چکنا چور کیے۔ پہلے معرکے میں راجر فیڈرر اٹلی کے فوگنیی کیخلاف میدان میں اترے ۔ فیڈررنے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں بھی سوئس کھلاڑی کا راج برقرار رہا اور یہ سیٹ  بھی چھ تین سے لے اڑے۔ دوسرے مقابلے میں جاپان کے کائی نیشکوری اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن میں جوڑ پڑا۔ نیشکوری نے آغاز سے ہی عمدہ کھیل پیش کیا اور مخالف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع نہ ملا۔ جاپانی اسٹار نے پہلا سیٹ چھ چار ، دوسرا بھی چھ چار سے اپنے نام کیا۔