Sunday, September 8, 2024

راجر فیڈرر اور اینڈی مرے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

راجر فیڈرر اور اینڈی مرے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
July 5, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز کوارٹر فائنل آج کھیلیں جائیں گے۔ جوکووچ کے باہر ہونے کے بعد ٹائٹل کےلئے فیورٹ راجر فیڈرر اور اینڈی مرے فائنل ایٹ میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق راجر فیڈرر اور اینڈی مرے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ راجر فیڈرر نے چوتھے راونڈ میں امریکا کے سٹیو جانسن کو باآسانی چھے دو‘ چھے تین اور سات پانچ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھے جہاں ان کا مقابلہ کروشیا کے میرن سلیش سے ہو گا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریلوی حریف نِک کیریوس کو سات پانچ‘ چھے ایک اور چھے چار سے مات دے کر مسلسل نویں بار ومبلڈن کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔ ویمنز ایونٹ کے کوارٹر فائنلز آج کھیلیں جائیں گے۔ ولیمز سسٹرز اور سیمونا ہالیپ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔