Thursday, March 28, 2024

راج ٹھاکرے نے پلوامہ میں ہلاک فوجیوں کو سیاسی متاثرین قرار دیدیا

راج ٹھاکرے نے پلوامہ میں ہلاک فوجیوں کو سیاسی متاثرین قرار دیدیا
February 26, 2019
ممبئی ( 92 نیوز) پلوامہ ڈرامہ خود بھارت میں بری طرح بے نقاب ہونے لگا، مودی سرکار کی جانب سے الزام پاکستان پر تھونپنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو گئیں ،  راج ٹھاکرے نے بھی پلوامہ میں ہلاک ہونیوالے فوجیوں کو سیاسی متاثرین قرار دیدیا۔ انتہاپسندتنظیم مہاراشٹرنَوونِرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پلوامہ حملے میں مارے گئے فوجیوں کو سیاسی متاثرین قرار دے دیااور بولے کہ  حملے کے وقت وزیراعظم نریندرمودی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے،  جو حملے کی خبر آنے کے بعد بھی جاری رکھی گئی۔ راج ٹھاکرے نے مطالبہ کیا کہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول سے پلوامہ حملے کی تحقیقات کرائی جائیں جس سے ساری سچائی سامنے آجائے گی،انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی دورحکومت میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ادھر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کیجریوال کا کہنا تھا کہ مودی جب سے وزیراعظم بنے ہیں  بھارت تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔پورے ملک میں خوف کی فضا ہے ۔ کیجریوال  کا کہنا تھا  نریندر مودی کے وجود سے بھارت کی جمہوریت کو خطرہ ہے ،مودی ہٹلر  ہیں  جو ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔